19 جَب بتشیبؔا نے ادُونیّاہؔ کے لیٔے شُلومونؔ بادشاہ سے بات کرنے گئی تو بادشاہ نے کھڑے ہوکر اُس کا اِستِقبال کیا، اُس کے سامنے جھُکا اَور پھر اَپنے تخت پر بیٹھ گیا۔ بادشاہ کی ماں کے لئے ایک تخت لایا گیا تھا اَور وہ اُس کے داہنی طرف بیٹھ گئی۔
20 اُس نے کہا، "تمہارے پاس ایک چُھوٹی سِی درخواست لے کر آئی ہُوں۔ مُجھے منع مت کرنا۔"
بادشاہ نے فرمایا، "اَے میری ماں! اِرشاد فرما، میں ہرگز اِنکار نہ کروں گا۔"