Pular para o conteúdo
Publicidade

1 سلاطین 5

13 بادشاہ شُلومونؔ نے تمام بنی اِسرائیل میں سے تیس ہزار مزدُور بیگار پر بھرتی کئے۔ 14 اُن میں سے ہر ماہ دس ہزار کی ایک ٹولی لبانونؔ بھیجی جاتی تھی۔ اِس طرح ٹولی کے تمام افراد ایک مہینے لبانونؔ میں اَور دو مہینے اَپنے گھر پر گزارتے تھے۔ اَور ادُونِیرامؔ اُن بیگاروں کا نِگراں تھا۔ 15 اَور شُلومونؔ کے پاس پہاڑوں میں ستّر ہزار حملہ آور اسّی ہزار سنگ تراش مَوجُود تھے۔ 16 اِن سَب کے علاوہ شُلومونؔ کے تین ہزار تین سَو افسران بھی تھے جو سارے کام پر نِگرانی کرتے اَور کام کرنے والوں کو ہدایات دیتے تھے۔

Veja também