11 شموایلؔ نے پُوچھا، "کہ تُم نے کیا کیا ہے؟"
شاؤل نے جَواب دیا، "جَب مَیں نے دیکھا کہ فَوجی جَوان مُجھے چھوڑکر جا رہے ہیں اَور آپ مُقرّرہ وقت پر نہیں آئے اَور فلسطینی مِکماشؔ میں اِکٹھّے ہو رہے ہیں، 12 مَیں نے سوچا، ’اَب فلسطینی گِلگالؔ میں مُجھ پر آ پڑیں گے، اَور مَیں نے یَاہوِہ کی کرم فرمائی کے لیٔے دعا بھی نہیں کی ہے۔‘ لہٰذا میں سوختنی نذر کرنے پر مجبُور ہو گیا۔"