عبادت سے متعلّق ہدایات
1 سَب سے پہلے میں یہ اِلتجا کرتا ہُوں کہ خُدا کے حُضُور میں دَرخواستیں، دعائیں، سفارشیں اَور شُکرگُزاریاں سَب کے لیٔے کی جایٔیں۔ 2 بادشاہوں اَور سَب صاحبِ اِختیاروں کے لیٔے بھی اِس غرض سے کہ ہم کمال دینداری اَور پاکیزگی سے اَمن اَور سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔ 3 یہ بات ہمارے مُنجّی خُدا کے نزدیک خُوب اَور پسندِیدہ ہے،