6,7 ہم نہ تو آدمیوں سے اَور نہ ہی تُم سے اَور نہ کسی اَور سے اَپنی تعریف چاہتے تھے، اگرچہ ہم خُداوؔند المسیح کے رسولوں کی حیثیت سے تُم پر اَپنا مالی بوجھ ڈال سکتے تھے۔ لیکن جِس طرح ایک ماں اَپنے بچّوں کو بڑے نرمی سے پالتی ہے۔
اُسی طرح ہمارا بھی سلُوک تمہارے ساتھ بڑی نرمی والا تھا۔ 8 اَور تمہاری دیکھ بھال کی۔ کیونکہ ہم تُمہیں اِتنا زِیادہ چاہنے لگے تھے، کہ نہ صِرف خُدا کی خُوشخبری بَلکہ ہم اَپنی جان تک بھی تُمہیں دینے کو راضی تھے۔