Pular para o conteúdo
Publicidade

1 تھِسّلُنیِکیوں 4

3 چنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی جنسی بدفعلی سے بچے رہو۔ 4 اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے جِسم کو پاکیزہ اَور باعزّت طریقے سے قابُو کرنا سیکھے۔ 5 اَور یہ کام شہوت پرستی سے نہیں اَور نہ غَیریہُودیوں کی طرح جو خُدا کو نہیں جانتی ہیں۔ 6 اَور اِس مُعاملہ میں کویٔی شخص اَپنے مُومِن بھایٔی یا بہن کو نہ تو نُقصان پہُنچائے اَور نہ اُسے دغا دے کیونکہ خُداوؔند اِن سَب کاموں کا بدلہ لینے والا ہے جَیسا کہ ہم تُمہیں پہلے بھی تاکید کرکے بتا چُکے ہیں۔ 7 اِس لئے خُدا نے ہمیں ناپاکی کے لیٔے نہیں بَلکہ پاکیزہ زندگی گُزارنے کے لیٔے بُلایا ہے۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também

1 Tessalonicenses
Ver todos os capítulos de 1 Tessalonicenses