Pular para o conteúdo
Publicidade

1 تھِسّلُنیِکیوں 5

4 لیکن اَے بھائیوں اَور بہنوں! تُم تاریکی میں نہ رہو کہ وہ دِن چور کی مانند اَچانک تُم پر آ جائے اَور تُمہیں حیرت میں ڈال دے۔ 5 کیونکہ تُم سَب نُور کے فرزند اَور دِن کے فرزند ہو؛ ہم نہ تو رات کے ہیں اَور نہ تاریکی کے ہیں۔ 6 لہٰذا ہم دُوسروں کی طرح سوتے نہ رہیں بَلکہ جاگتے اَور ہوشیار رہیں۔ 7 کیونکہ جو سوتے ہیں وہ رات کو سوتے ہیں اَورجو متوالے ہوتے ہیں وہ بھی رات کو ہوتے ہیں۔ 8 چونکہ ہم دِن کے ہیں اِس لیٔے ہم ایمان اَور مَحَبّت کا بکتر لگا کر اَور نَجات کی اُمّید کا خود یعنی ٹوپی5‏:8 نَجات کی اُمّید کا خود یعنی ٹوپی اِسے خود بھی کہتے ہیں یعنی لوہے کی ٹوپی جسے فَوجی جنگ لڑتے وقت پہنتے تھے پہن کر ہوشیار رہیں۔ 9 کیونکہ خُدا نے ہمیں اَپنے غضب کے لیٔے نہیں بَلکہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے نَجات حاصل کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também

1 Tessalonicenses
Ver todos os capítulos de 1 Tessalonicenses