6 لہٰذا ہم دُوسروں کی طرح سوتے نہ رہیں بَلکہ جاگتے اَور ہوشیار رہیں۔ 7 کیونکہ جو سوتے ہیں وہ رات کو سوتے ہیں اَورجو متوالے ہوتے ہیں وہ بھی رات کو ہوتے ہیں۔ 8 چونکہ ہم دِن کے ہیں اِس لیٔے ہم ایمان اَور مَحَبّت کا بکتر لگا کر اَور نَجات کی اُمّید کا خود یعنی ٹوپی5:8 نَجات کی اُمّید کا خود یعنی ٹوپی اِسے خود بھی کہتے ہیں یعنی لوہے کی ٹوپی جسے فَوجی جنگ لڑتے وقت پہنتے تھے پہن کر ہوشیار رہیں۔ 9 کیونکہ خُدا نے ہمیں اَپنے غضب کے لیٔے نہیں بَلکہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے نَجات حاصل کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے۔
Publicidade