24 مَیں نے یہُودیوں کے ہاتھوں پانچ دفعہ ایک کم چالیس،11:24 اِست 25:1-3 کوڑے کھائے۔ 25 تین دفعہ رُومیوں نے مُجھے چھڑیوں سے پِیٹا، ایک دفعہ سنگسار بھی کیا، تین دفعہ جہاز کی تباہی کا سامنا کیا، ایک دِن اَور ایک رات11:25 24 گھنٹے، سارا دِن اَور رات، سمُندر کے پانی میں، تباہ شُدہ جہاز کے کچھ ٹکڑے کو تھامے ہویٔے۔ کھُلے سمُندر میں بہتا پھرا، 26 میں اَپنے سفر کے دَوران بارہا دریاؤں کے خطروں میں، ڈاکوؤں کے خطروں میں، اَپنی قوم کے اَور غَیریہُودیوں کے، شہر کے، بیابان کے، سمُندر کے خطروں میں؛ جھُوٹے مُومِنین بھائیوں کے خطروں میں گھِرا رہا ہُوں۔ 27 مَیں نے محنت کی ہے، مشقّت سے کام لیا ہے، اکثر نیند کے بغیر رہا ہُوں؛ مَیں نے بھُوک پیاس برداشت کرکے اکثر فاقہ کیا؛ مَیں نے سردی میں بغیر کپڑوں کے گزارا کیا ہے۔
Publicidade