Pular para o conteúdo
Publicidade

2 Reis 2

پانی کو پینے لائق بنانا

19 پھر یریحوؔ شہر کے باشِندوں نے الِیشعؔ سے فریاد کی، "اَے ہمارے آقا، دیکھئے، یہ شہر واقعی اَچھّی جگہ پر بسا ہے لیکن یہاں کا پانی آلُودہ ہے جِس کے وجہ سے زمین بنجر ہے۔"

20 الِیشعؔ نے فرمایا، "میرے پاس ایک نئے پیالے میں نمک ڈال کر لاؤ۔" چنانچہ وہ اُسے اُن کے پاس لے آئے۔

21 پھر الِیشعؔ پانی کے چشمہ کے پاس گیٔے اَور یہ کہتے ہُوئے اُس چشمہ میں نمک ڈال دیا، "یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: مَیں نے اِس پانی کی آلُودگی کو دُرست کر دیا2‏:21 اِس پانی کی آلُودگی کو دُرست کر دیا یعنی پانی دُرست کر دیا ہے۔ آئندہ یہ کبھی موت یا زمین کے بنجر پن کا باعث نہ ہوگا۔‘ " 22 اِس لیٔے الِیشعؔ کے اُس کلام کے مُطابق اُس چشمہ سے شفّاف پانی آج تک نکل رہاہے۔

Veja também