Pular para o conteúdo
Publicidade

2 Reis 6

کُلہاڑی کا پانی پر تیرنا

1 نبیوں کی جماعت نے الِیشعؔ سے درخواست کی، "دیکھئے یہ جگہ جہاں ہم آپ کی رہنمائی میں رہتے ہیں، بہت تنگ ہے۔ 2 لہٰذا ہمیں دریائے یردنؔ کے کنارے جانے کی اِجازت دیں۔ وہاں سے ہم میں سے ہر ایک اَپنے لیٔے ایک ایک بَلّیاں کاٹے تاکہ وہیں ہم اَپنے رہنے کے لیٔے گھر بنائیں۔"

تَب الِیشعؔ نے اِجازت دی، "جاؤ۔"

3 تَب اُن میں سے ایک نے کہا، "مہربانی کرکے آپ بھی اَپنے خادِموں کے ساتھ چلیں۔"

الِیشعؔ نے جَواب دیا، "بہت خُوب، میں چلُوں گا۔" 4 چنانچہ الِیشعؔ اُن کے ساتھ روانہ ہویٔے۔

اَور وہ یردنؔ کے کنارے پہُنچے اَور درخت کاٹنے لگے۔ 5 اَور جَب اُن میں سے ایک شخص درخت کاٹ رہاتھا تو کُلہاڑی کا لوہا بینٹ سے نکل کر پانی میں گِر پڑا۔ تَب وہ شخص چِلّاکر کہنے لگا، "اَے میرے آقا، یہ تو میں کسی سے اُدھار لایاتھا!"

6 مَرد خُدا نے دریافت کیا، "وہ کہاں گِری تھی؟" جَب اُس نے وہ جگہ دِکھائی تو الِیشعؔ نے ایک لکڑی کاٹ کر وہاں پھینک دی جِس سے لوہا پانی پر تیرنے لگا۔ 7 تَب الِیشعؔ نے کہا، "اُسے اُٹھالے۔" تَب اُس شخص نے اَپنا ہاتھ بڑھا کر کُلہاڑی کو اُٹھالیا۔

Veja também