21 مَیں تمہاری عیدوں کو مکرُوہ سمجھتا ہُوں، مُجھے اُن سے نفرت ہے؛
اَور تمہارا اِجتماعات میرے لیے بدبودار ہیں۔
22 اگرچہ تُم میرے لیٔے سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں گزرانتے ہو،
لیکن مَیں اُنہیں قبُول نہیں کروں گا۔
اگر تُم بہترین سلامتی کی نذر کی قُربانیاں گزرانو،
تو بھی مَیں اُن کا کویٔی لحاظ نہ کروں گا۔