Publicidade

Apocalipse 19

آسمان میں فتح کا بڑا جَشن

1 اِس کے بعد مَیں نے آسمان پر گویا ایک بڑی جماعت کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا،

"ہللّویاہ!

نَجات اَور جلال اَور قُدرت ہمارے خُدا ہی کی ہے،

2 کیونکہ خُدا کے فیصلے برحق اَور دُرست ہیں۔

اِس لیٔے کہ خُدا نے اُس بڑی کسبی کو مُجرم ٹھہرایا ہے

جِس نے اَپنی زناکاری سے دُنیا کو خَراب کر دیا تھا۔

اَور خُدا نے اُس سے اَپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لے لیا ہے۔"

3 پھر دُوسری بار اُنہُوں نے پُکار کر کہا:

"ہللّویاہ!

اَور اُس کے جلنے کا دُھواں اَبد تک اُٹھتا رہے گا۔"

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-