Publicidade

Atos 2

پِنتکُست پر پاک رُوح کا نازل ہونا

1 جَب عیدِ پِنتکُست2‏:1 عیدِ پِنتکُست یعنی فسح کے بعد کا پچاسواں دِن؛ یہ وہ دِن تھا جَب یہُودی لوگ فصل کاٹنے کے عید کو مناتے تھے۔ مزید دیکھیں۔ خُرو 34‏:22‏؛ اَحبا 23‏:15‏-22 کا دِن آیا، تو وہ سَب ایک جگہ جمع تھے۔ 2 اَچانک آسمان سے آواز آئی جَیسے بڑی تیز آندھی چلنے لگی ہو اَور اُس سے وہ سارا گھر گوُنجنے لگا جہاں وہ بیٹھے ہویٔے تھے 3 اَور اُنہیں آگ کے شُعلوں کی سِی زبانیں دِکھائی دیں جو جُدا جُدا ہوکر اُن میں سے ہر ایک پر ٹھہریں۔ 4 اَور وہ سَب پاک رُوح سے معموُر ہو گئے اَور غَیر زبانیں بولنے لگے جِس طرح پاک رُوح نے اُنہیں قُوّت بخشی۔

5 اُس وقت بہت سے خُدا ترس یہُودی جو آسمان کے نیچے دُنیا کے ہر مُلک سے، یروشلیمؔ میں مَوجُود تھے۔

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-