17 " ’آخِری دِنوں میں، خُدا کا فرمان ہے،
مَیں تمام لوگوں پر اَپنا رُوح نازل کروں گا۔
اَور تمہارے بیٹے اَور تمہاری بیٹیاں نبُوّت کریں گی،
تمہارے نوجوان رُویا،
اَور تمہارے بُزرگ خواب دیکھیں گے۔
18 بَلکہ میں اُن دِنوں میں اَپنے بندوں اَور بندیوں پر بھی،
اَپنا رُوح نازل کروں گا،
اَور وہ نبُوّت کریں گے۔
19 میں اُوپر آسمان پر معجزے
اَور نیچے زمین پر کرشمے دِکھاؤں گا،
یعنی خُون اَور آگ اَور گاڑھا دُھواں۔
20 سُورج تاریک ہو جائے گا
اَور چاند خُون کی طرح سُرخ
اِس سے قبل کہ خُداوؔند کا عظیم و جلیل دِن آ پہُنچے۔
21 اَورجو کویٔی خُداوؔند کا نام لے گا
نَجات پایٔےگا۔‘2:21 یُوایلؔ 2:28-32