28 پس اَپنا اَور سارے گلّے کا خیال رکھو جِس کے تُم پاک رُوح کی طرف سے نگہباں مُقرّر کیٔے گیٔے ہو تاکہ خُدا کی20:28 خُدا کی بہت سے نُسخوں میں خُداوؔند کی جماعت کی نگہبانی کرو جسے خُدا نے خاص اَپنے ہی خُون سے20:28 اَپنے ہی خُون سے یا اَپنے ہی بیٹے کے خُون سے۔ خریدا ہے۔