Publicidade

Atos 8

36 سفر کرتے کرتے وہ راستے میں ایک اَیسی جگہ پہُنچے جہاں پانی تھا۔ خوجہ نے کہا، "دیکھئے، یہاں پانی ہے۔ اَب مُجھے پاک غُسل لینے سے کون سِی چیز روک سکتی ہے؟" 37 فِلِپُّسؔ نے کہا، "اگر تُو دِل و جان سے ایمان لایٔے، تو پاک غُسل لے سَکتا ہے۔" اُس نے جَواب دیا، "میں ایمان لاتا ہُوں کہ یِسوعؔ خُدا کے بیٹے ہیں۔"8‏:37 قدیمی نوشتوں میں یہ نہیں پایا جاتا۔ 38 پھر آپ نے رتھ کے ٹھہرانے کا حُکم دیا۔ پس دونوں فِلِپُّسؔ اَور خوجہ پانی میں اُترے اَور فِلِپُّسؔ نے اُسے پاک غُسل دیا۔ 39 جَب وہ پانی میں سے باہر نکلے تو خُداوؔند کا رُوح فِلِپُّسؔ کو وہاں سے اُٹھالے گیا اَور خوجہ نے اُنہیں پھر نہ دیکھا لیکن وہ خُوشی، خُوشی اَپنی جگہ پر روانہ ہو لیا۔

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-