Pular para o conteúdo
Publicidade

اعمال 8

5 چنانچہ فِلِپُّسؔ سامریہؔ کے ایک شہر میں گیٔے اَور وہاں المسیح کی مُنادی کرنے لگے۔ 6 جَب لوگوں نے فِلِپُّسؔ کی باتیں سُنیں اَور اُن کے معجزے دیکھے تو وہ سَب کے سَب بڑے شوق سے اُن کی طرف مُتوجّہ ہونے لگے۔ 7 کیٔی لوگوں میں سے بدرُوحیں چِلّاتی ہویٔی نکلیں اَور بہت سے مفلُوج اَور لنگڑے شفایاب ہویٔے 8 جِس سے شہر والوں کو بڑی خُوشی ہویٔی۔

Veja também