دہ یکیاں
22 تُم ہر سال اَپنے کھیتوں کی پیداوار کا دسواں حِصّہ ضروُر نذر کرنے کے لیٔے الگ رکھنا۔ 23 اَور تُم اَپنے یَاہوِہ خُدا کے حُضُور اُسی مقام میں جسے وہ اَپنے نام کے قِیام کے لیٔے مُنتخب کریں، اَپنے اناج، نئے انگوری شِیرے اَور زَیتُون کے تیل کی دہ یکی کو، اَور اَپنے گلّوں اَور ریوڑوں کے پہلوٹھوں کو کھانا، تاکہ تُم ہمیشہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف ماَننا سیکھو۔ 26 اَور تُم اُس چاندی سے جو دِل چاہے خریدنا خواہ گائے، بَیل بھیڑ، بکری نئے انگوری شِیرے یا مَے یا اَپنی مرضی کی کویٔی اَور چیز۔ تَب اُسے اَپنے خاندان سمیت یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور کھانا اَور خُوشی منانا۔
28 ہر تین سال کے اِختتام پر ضروُری ہے کہ تُم اَپنی پیداوار کی تمام دہ یکیاں لاکر اَپنے شہر میں جمع کر لینا۔ 29 تَب لیوی (جِن کا تمہارے درمیان اَپنا کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے)، اَور پردیسی، یتیم اَور بیوائیں جو تمہارے ہی شہروں میں رہتی ہیں آئیں گے اَور اِس میں سے اَپنے کھانے کے لیٔے لے جا سکیں گے اَور کھا کر مطمئن ہو جایٔیں گے تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ہاتھ کے سَب کاموں میں تُمہیں برکت بخشیں گے۔