شادی کے آئین کی خِلاف ورزی
13 اگر کویٔی شخص کسی عورت سے شادی کرتا ہے اَور اُس سے ہم بِستر ہونے کے بعد اُس سے نفرت کرنے لگتا ہے، 14 اَور اُس پر تہمت لگا کر، اُسے یہ کہہ کر بدنام کرتا ہے، "مَیں نے اِس عورت سے شادی کی لیکن جَب مَیں اُس سے ہم بِستر ہُوا تو مُجھے اُس کے کنواری ہونے کا ثبوت نہیں مِلا۔" 15 تَب اُس لڑکی کے ماں باپ اُس کے کنوارےپن کا ثبوت لے کر شہر کے بُزرگوں کے پاس پھاٹک پر جایٔیں۔ 16 اَور لڑکی کا باپ بُزرگوں سے کہے، "مَیں نے اَپنی بیٹی کی شادی اِس شخص سے کی تھی لیکن یہ اُسے اَب نہیں چاہتاہے۔ 17 اَور اَب اُس پر تہمت لگاتا اَور کہتاہے، ’مَیں نے تمہاری بیٹی کو کنواری نہیں پایا۔‘ حالانکہ میری بیٹی کے کنوارےپن کا یہ ثبوت ہے۔" اَور والدین اُس کپڑے کو شہر کے بُزرگوں کے سامنے پھیلا دیں،