Pular para o conteúdo
Publicidade

واعظ 1

4 ایک پُشت جاتی ہے اَور دُوسری پُشت آتی ہے،1‏:4 ضعیف لوگ مَر جاتے ہیں؛ بچّے پیدا ہوتے ہیں۔

لیکن زمین ہمیشہ قائِم رہتی ہے۔

5 آفتاب طُلوع اَور غروب ہوتاہے،

اَور جِس جگہ سے طُلوع ہوتاہے وہیں پھر جلد واپس چلا جاتا ہے۔

6 ہَوا جُنوب کی طرف چلتی ہے

اَور شمال کی طرف مُڑ جاتی ہے؛

اَور ہمیشہ چکّر لگاتی ہُوئی،

اَپنی راہ پر واپس لَوٹ آتی ہے۔

7 سَب دریا سمُندر میں گرتے ہیں،

پھر بھی سمُندر کبھی نہیں بھرتا۔

دریا دوبارہ اُسی جگہ پر بہنے لگتے ہیں،

جہاں وہ پہلے بہ رہیں تھے۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também