Pular para o conteúdo
Publicidade

Eclesiastes 3

ہر چیز کا اَپنا وقت ہے

1 ہر چیز کے لیٔے ایک وقت ہوتاہے،

اَور آسمان کے تلے ہر ایک کام کرنے کا ایک موقع ہوتاہے:

2 پیدا ہونے کا اَور مَرنے کا وقت،

درخت لگانے کا اَور اُسے اُکھاڑ دینے کا وقت،

3 مار ڈالنے کا اَور شفا دینے کا وقت،

ڈھا دینے کا اَور تعمیر کرنے کا وقت،

4 رونے کا اَور ہنسنے کا وقت،

ماتم کرنے اَور ناچنے کا وقت،

5 پتّھر پھینکنے کا اَور پتّھر جمع کرنے کا وقت،

گلے مِلنے اَور اِس سے باز رہنے کا وقت۔

6 تلاش کرنے کا اَور ترک کر دینے کا وقت۔

محفوظ رکھنے کا اَور پھینک دینے کا وقت۔

7 پھاڑنے کا اَور سینے کا وقت۔

خاموش رہنے کا اَور بولنے کا وقت۔

8 مَحَبّت کرنے کا اَور نفرت کرنے کا وقت۔

جنگ کرنے کا اَور صُلح کرنے کا وقت۔

Veja também