Pular para o conteúdo
Publicidade

خُروج 12

24 "اَور تُم اَور تمہاری نَسل اِن ہدایات کو ایک دائمی فرمان سمجھ کر ماَننا۔ 25 اَور جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو جو یَاہوِہ تُمہیں دیں گے جَیسا کہ اُنہُوں نے وعدہ کیا تُم اِس رسم کو جاری رکھنا۔ 26 اَور جَب تمہارے بچّے تُم سے پُوچھیں، اِس رسم سے تمہارا کیا مطلب ہے؟27 تَب تُم اُنہیں بتانا، یہ یَاہوِہ کے لیٔے فسح کی قُربانی ہے جِس نے مِصریوں کو مارتے وقت بنی اِسرائیل کے گھروں کو چھوڑ دیا تھا اَور ہمارے گھروں کو بچا لیا تھا۔‘ " تَب لوگوں نے سَر جھُکا کر سَجدہ کیا۔

Veja também