21 اَور پھر مَوشہ نے اَپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھایا اَور ساری رات یَاہوِہ نے بڑی تیز مشرقی ہَوا چلا کر سمُندر کو پیچھے ہٹا کر اُسے خشک زمین بنا دیا اَور پانی دو حِصّے ہو گیا۔ 22 اَور بنی اِسرائیل سمُندر کے درمیان سے خشک زمین پر چل کر نکل گیٔے اَور سمُندر کا پانی اُن کی داہنی طرف اَور بائیں طرف دیوار کی طرح کھڑا تھا۔