Pular para o conteúdo
Publicidade

خُروج 2

5 فَرعوہؔ کی بیٹی دریائے نیل میں غُسل کرنے واسطے آئی اَور اُس کی لونڈی سہیلیاں دریا کے کنارے کنارے ٹہل رہی تھیں۔ فَرعوہؔ کی بیٹی نے سَرکنڈوں میں ٹوکرے کو دیکھ کر اَپنی ایک خادِمہ کو بھیجا کہ اُسے اُٹھا لایٔے۔ 6 جَب اُس نے اُسے کھولا تو دیکھا کہ اُس میں بچّہ ہے۔ بچّہ رو رہاتھا اَور اُسے اُس پر رحم آیا اَور اُس نے کہا، "یہ تو کویٔی عِبرانی بچّہ ہے۔"

7 تَب اُس بچّہ کی بہن نے فَرعوہؔ کی بیٹی سے پُوچھا، "کیا میں جا کر کسی عِبرانی عورت کو لے آؤں جو آپ کے لیٔے اِس بچّہ کو دُودھ پِلایا کرے؟"

8 فَرعوہؔ کی بیٹی نے جَواب دیا، "ہاں جاؤ!" اَور وہ لڑکی جا کر اُس بچّہ کی ماں کو بُلا لائی۔ 9 تَب فَرعوہؔ کی بیٹی نے اُس سے کہا، "اِس بچّہ کو لے جا اَور میرے لیٔے دُودھ پِلا اَور مَیں تُمہیں تمہاری اُجرت دیا کروں گی۔" لہٰذا وہ عورت اُس بچّہ کو لے جا کر دُودھ پِلانے لگی۔

Veja também