عہد کا صندُوق
10 "اَور وہ کیکر کی لکڑی کا ایک صندُوق بنائیں جِس کی لمبائی ڈھائی ہاتھ25:10 ڈھائی ہاتھ لمبائی 110 سینٹی مِیٹر اَور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ25:10 چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ 68 سینٹی مِیٹر اَور اُونچائی ڈیڑھ ہاتھ25:10 اُونچائی ڈیڑھ ہاتھ 68 سینٹی مِیٹر ہو۔ 16 پھر تُم اُس شہادت نامہ کو جو میں تُمہیں دُوں گا اُس عہد کی تختیوں کو صندُوق میں رکھنا۔
17 "اَور تُم کفّارہ کا سرپوش خالص سونے کا بنانا جو ڈھائی ہاتھ لمبا اَور ڈیڑھ ہاتھ چوڑا ہو۔ 18 اَور سرپوش کے دونوں کونوں پر سونے سے گڑھے ہویٔے دو کروبیم بنانا۔ 21 اَور تُم اُس سرپوش کو اُس صندُوق کے اُوپر لگانا اَور وہ عہد کی تختیاں جو میں تُمہیں دُوں گا اُس صندُوق کے اَندر رکھنا۔