بصل ایل اَور اُہلیابؔ
1 پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، 2 "دیکھو، مَیں نے یہُوداہؔ کے قبیلہ میں سے بصل ایل بِن اوری بِن حُورؔ کو چُناہے، 3 مَیں نے اُسے خُدا کی رُوح سے معموُر کیا ہے، اُسے فہم اَور حِکمت، اَور ہر قِسم کی دستکاری کا علم بخشا ہے، 4 تاکہ وہ سونے، چاندی اَور کانسے سے خُوبصورت نقش و نگار والی چیزیں بنائے، 5 جواہرات کو تراشے اَور جڑی، لکڑی کو تراشے اَور ایک ماہر کاریگر ثابت ہو۔ 6 علاوہ اَزیں مَیں نے دانؔ کے قبیلہ میں سے اُہلیابؔ بِن احیسمکؔ کو اُس کا مددگار مُقرّر کیا ہے۔
"نیز مَیں نے تمام کاریگروں کو مہارت بخشی ہے تاکہ وہ ہر ایک چیز جِس کا مَیں نے حُکم دیا ہے بنائیں: