Pular para o conteúdo
Publicidade

فِلپّیوں 2

دُنیا کے لیٔے رَوشنی

12 پس اَے میرے عزیزو! جِس طرح تُم نے میری مَوجُودگی میں ہمیشہ میری فرمانبرداری کی ہے، اُسی طرح اَب میری غَیر مَوجُودگی میں بھی خُوب ڈرتے اَور کانپتے ہویٔے اَپنی نَجات کے کام کو جاری رکھو، 13 کیونکہ وہ خُدا ہی ہے جو تُم میں نیّت اَور عَمل دونوں کو پیدا کرتا ہے تاکہ اُس کا نیک اِرادہ پُورا ہو سکے۔

14 اَور سَب کام کسی شکایت اَور حُجّت کے بغیر ہی کر لیا کرو، 15 تاکہ تُم بے عیب اَور پاک ہوکر بداخلاق اَور گُمراہ لوگوں کے درمیان، "خُدا کے بے نُقص فرزندوں کی طرح اِس جہاں میں زندگی گُزارو۔"2‏:15 اِست 32‏:5 تاکہ اُن میں تُم آسمان کے سِتاروں کی مانند چمکو 16 اَور زندگی کا کلام پیش کرتے ہو تاکہ المسیح کے لوٹنے کے دِن مُجھے فخر ہو کہ نہ تو میری دَوڑ دھوپ فُضول گئی اَور نہ محنت بے فائدہ رہی۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também

Filipenses
Ver todos os capítulos de Filipenses