14 اَور سَب کام کسی شکایت اَور حُجّت کے بغیر ہی کر لیا کرو، 15 تاکہ تُم بے عیب اَور پاک ہوکر بداخلاق اَور گُمراہ لوگوں کے درمیان، "خُدا کے بے نُقص فرزندوں کی طرح اِس جہاں میں زندگی گُزارو۔"2:15 اِست 32:5 تاکہ اُن میں تُم آسمان کے سِتاروں کی مانند چمکو 16 اَور زندگی کا کلام پیش کرتے ہو تاکہ المسیح کے لوٹنے کے دِن مُجھے فخر ہو کہ نہ تو میری دَوڑ دھوپ فُضول گئی اَور نہ محنت بے فائدہ رہی۔