5 تمہارا مِزاج بھی وَیسا ہی ہو، جَیسا المسیح یِسوعؔ کا تھا:
6 اگرچہ وہ خُدا کی صورت پر تھے،
پھر بھی یِسوعؔ نے خُدا کی برابری کو اَپنے قبضہ میں رکھنے کی چیز نہ سمجھا؛
7 بَلکہ اَپنے آپ کو خالی کر دیا،
اَور غُلام کی صورت اِختیار کرکے،
اِنسانوں کے مُشابہ ہو گئے۔