5 لیکن یَاہوِہ اُس شہر اَور بُرج کو دیکھنے کے لیٔے جسے لوگ بنا رہے تھے نیچے اُتر آئے۔ 6 یَاہوِہ نے فرمایا، "اگر یہ لوگ ایک ہوتے ہویٔے اَور ایک ہی زبان بولتے ہویٔے یہ کام کرنے لگے ہیں، تو یہ جِس بات کا اِرادہ کریں گے اُسے پُورا ہی کرکے دَم لیں گے۔ 7 آؤ، ہم نیچے جا کر اُن کی زبان میں اِختلاف پیدا کریں تاکہ وہ ایک دُوسرے کی بات ہی نہ سمجھ سکیں۔"
8 لہٰذا یَاہوِہ نے اُنہیں وہاں سے تمام رُوئے زمین پر مُنتشر کر دیا اَور وہ شہر کی تعمیر سے باز آئے۔ 9 اِسی لیٔے اُس شہر کا نام بابیل11:9 بابیل یعنی اُلجھن پڑ گیا کیونکہ وہاں یَاہوِہ نے سارے جہاں کی زبان میں اِختلاف ڈالا تھا۔ وہاں سے یَاہوِہ نے اُنہیں تمام رُوئے زمین پر مُنتشر کر دیا۔