Pular para o conteúdo
Publicidade

پیدائش 12

اَبرامؔ کو یَاہوِہ کا پیغام

1 یَاہوِہ نے اَبرامؔ سے فرمایا، "تُم اَپنے وطن اَور اَپنے رشتہ داروں اَور اَپنے باپ کے گھر سے روانہ ہو، اَور اُس مُلک میں جا بسو جو مَیں تُمہیں دِکھاؤں گا۔

2 "مَیں تُمہیں ایک بڑی قوم بناؤں گا،

اَور تُمہیں برکت دُوں گا؛

مَیں تمہارے نام کو سرفراز کروں گا،

اَور تُم مُبارک ہوگے۔

3 جو تُمہیں برکت دیں، مَیں اُنہیں برکت دُوں گا،

جو تُم پر لعنت کرے مَیں اُن پر لعنت کروں گا؛

اَور زمین کے سَب لوگ،

تمہارے ذریعہ برکت پائیں گے۔"

Veja também