Pular para o conteúdo
Publicidade

Gênesis 16

ہاگرؔ اَور اِشمعیل

1 اَبرامؔ کی بیوی سارَیؔ کے کویٔی اَولاد نہ ہُوئی لیکن اُن کی ایک مِصری لونڈی تھی جِن کا نام ہاگارؔ تھا۔ 2 چنانچہ سارَیؔ نے اَبرامؔ سے کہا، "یَاہوِہ نے مُجھے تو اَولاد سے محروم رکھا ہے لیکن آپ میری لونڈی کے پاس جائیے۔ شاید اُس سے میرا گھر آباد ہو جائے۔"

اَبرامؔ نے سارَیؔ کی بات مان لی۔ 3 اَبرامؔ کو مُلکِ کنعانؔ میں رہتے ہویٔے دس بَرس گزر چُکے تھے۔ تَب اَبرامؔ کی بیوی سارَیؔ نے اَپنی مِصری لونڈی ہاگارؔ کو اَپنے خَاوند کے سُپرد کر دیا تاکہ وہ اَبرامؔ کی بیوی بنے۔

Veja também