Pular para o conteúdo
Publicidade

پیدائش 16

6 اَبرامؔ نے فرمایا، "تمہاری لونڈی سارَیؔ تمہارے ہاتھ میں ہے۔ تُم جو چاہو ہاگارؔ کے ساتھ کرو!" جَب سارَیؔ ہاگارؔ کے ساتھ سختی سے پیش آنے لگیں تو وہ سارَیؔ کے پاس سے فرار ہو گئیں۔

7 یَاہوِہ کے فرشتہ نے ہاگارؔ کو بیابان میں شُورؔ کی راہ کے کنارے ایک چشمہ کے پاس پایا۔ 8 اَور اُس نے کہا، "اَے سارَیؔ کی لونڈی ہاگارؔ! تُم کہاں سے آئی ہو اَور کدھر جا رہی ہو؟"

ہاگارؔ نے جَواب دیا، "میں اَپنی مالکن، سارَیؔ کے پاس سے فرار ہو گئی ہُوں۔"

Veja também