Pular para o conteúdo
Publicidade

پیدائش 27

41 عیسَوؔ یعقوب سے اُس برکت کے باعث جو اُن کے باپ اِصحاقؔ نے یعقوب کو بخشی کینہ رکھتا تھا۔ عیسَوؔ نے سوچا، "میرے باپ کے ماتم کے دِن نزدیک ہیں۔ وہ گزر جایٔیں تو میں اَپنے بھایٔی یعقوب کو مار ڈالوں گا۔"

42 جَب رِبقہؔ کو اَپنے بڑے بیٹے کی یہ باتیں بتایٔی گئیں تو اُنہُوں نے اَپنے چُھوٹے بیٹے یعقوب کو بُلایا اَور اُن سے کہا، "تمہارا بھایٔی عیسَوؔ تُمہیں مار ڈالنے کے خیال سے اَپنے دِل کو تسلّی دے رہاہے۔ 43 اِس لیٔے اَے میرے بیٹے مَیں جو کہتی ہُوں وہ کرو۔ فوراً حارانؔ میں میرے بھایٔی لابنؔ کے پاس چلے جاؤ۔ 44 جَب تک کہ تمہارے بھایٔی کا غُصّہ ٹھنڈا نہ ہو جائے تُم وہیں رہنا۔ 45 جَب تمہارے بھایٔی کا غُصّہ جو تُم پر ہے اُتر جائے گا اَورجو تُم نے اُس کے ساتھ کیا ہے اُسے وہ بھُول جائے گا تو میں تُمہیں وہاں سے بُلوا بھیجوں گی۔ میں ایک ہی دِن میں تُم دونوں کو آخِر کیوں کھو بیٹھوں؟"

Veja também