Pular para o conteúdo
Publicidade

پیدائش 4

12 جَب تُو زمین کو جوتے گا، تو وہ تُجھے اَپنی پیداوار نہیں دے گی؛ اَور تُو بےچین ہوکر زمین پر مارا مارا پھرتا رہے گا۔"

13 قائِنؔ نے یَاہوِہ سے کہا، "میری سزا میری برداشت سے باہر ہے۔ 14 آج آپ مُجھے وطن سے نکال رہے ہیں اَور مَیں آپ کی حُضُوری سے روپوش ہو جاؤں گا اَور بےچین ہوکر رُوئے زمین پر مارا مارا پھرتا رہُوں گا اَورجو کویٔی مُجھے پایٔےگا، قتل کر ڈالے گا۔"

15 لیکن یَاہوِہ نے اُس سے فرمایا، "اَیسا نہیں ہوگا، بَلکہ جو کویٔی قائِنؔ کو قتل کرےگا، اُس سے سات گُنا بدلہ لیا جائے گا۔" تَب یَاہوِہ نے قائِنؔ پر ایک نِشان لگا دیا، تاکہ کویٔی اُسے پا کر قتل نہ کر دے۔ 16 چنانچہ قائِنؔ یَاہوِہ کی حُضُوری سے نکل گیا اَور عدنؔ کے مشرق میں نودؔ کے علاقہ میں جا بسا۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também