37 کیونکہ کِتاب مُقدّس میں یُوں لِکھّا ہے،
"اَب تھوڑی ہی دیر باقی ہے
کہ آنے والا آئے گا
اَور تاخیر نہ کرےگا۔"10:37 یَشع 26:20؛ حبق 2:3
38 اَور
"لیکن میرا راستباز خادِم ایمان سے زندہ رہے گا۔
اَور اگر وہ ڈر کر پیچھے ہٹ جائے،
تو میرا دِل اُس سے خُوش نہ ہوگا۔"
39 مگر ہم اُن میں سے نہیں ہیں جو پیچھے ہٹ کر تباہ ہو جاتے ہیں، بَلکہ ہم اُن میں سے ہیں جو ایمان رکھ کر نَجات پاتے ہیں۔