Pular para o conteúdo
Publicidade

Hebreus 11

17 ایمان ہی سے حضرت اَبراہامؔ نے اَپنے اِمتحان کے وقت اِصحاقؔ کو قُربانی کے طور پر پیش کیا۔ حالانکہ حضرت اَبراہامؔ کو اِصحاقؔ کی شکل میں وعدہ مِل چُکاتھا پھر بھی اَپنے اُسی اِکلوتے بیٹے کو قُربان کرنے والے تھے۔ 18 حالانکہ خُدا نے حضرت اَبراہامؔ سے فرمایا تھا کہ، "تمہاری نَسل کا نام اِصحاقؔ ہی سے آگے بڑھےگا۔"11‏:18 پیدا 21‏:12 19 حضرت اَبراہامؔ کا یہ ایمان تھا کہ خُدا مُردوں کو زندہ کرنے کی قُدرت رکھتا ہے، چنانچہ ایک طرح سے حضرت اَبراہامؔ نے اِصحاقؔ کو گویا مُردوں میں سے پھر سے زندہ پایا۔

Veja também