Publicidade

Hebreus 9

16 وصیّت کے سلسلہ میں وصیّت کرنے والے کی موت کا ثابت ہونا ضروُری ہوتاہے، 17 کیونکہ جَب تک وصیّت کرنے والا زندہ ہو، وصیّت بے اثر ہوتی ہے۔ اُس کی موت کے بعد ہی وصیّت کی تعمیل ہوتی ہے۔ 18 یہی وجہ ہے کہ پہلا عہد بھی بغیر خُون کے کارگر ثابت نہیں ہُوا تھا۔ 19 چنانچہ جَب حضرت مَوشہ ساری اُمّت کو شَریعت کے تمام حُکم سُنا چُکے تو اُنہُوں نے بچھڑوں اَور بکروں کا خُون پانی سے مِلا کر اُسے سُرخ لال اُون اَور خُوشبودار زُوفے کے گُچّھے سے خُون کو شَریعت کی کِتاب اَور پُوری قوم پر یہ کہتے ہُوئے چھڑک دیا۔ 20 اَور فرمایا، "یہ اُس عہد کا خُون ہے جِس پر عَمل کرنے کا حُکم خُدا نے تُمہیں دیا ہے۔"9‏:20 خُرو 24‏:8

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-