حبقُّوقؔ کی شکایت
2 اَے یَاہوِہ، میں کب تک مدد کے لیٔے پُکاروں گا،
پر آپ سُنتے ہی نہیں؟
یا مَیں آپ کے حُضُور، "ظُلم ظُلم چِلّاؤں!"
پھر بھی آپ نہیں بچاتے؟
3 آپ کیا مُجھے نااِنصافی دِکھانے ہیں؟
آپ بدکاری کو کیوں برداشت کرلیتے ہیں؟
بربادی اَور ظُلم میرے سامنے آ گئے ہیں؛
فتنہ اَور فساد بہت بڑھ گئے ہیں۔