Pular para o conteúdo
Publicidade

Habacuque 3

17 اگرچہ اَنجیر کا درخت نہ پھُولے

اَور تاک میں انگور نہ لگیں،

زَیتُون پھل نہ دے

اَور کھیتوں میں پیداوار نہ ہو،

اَور بھیڑ خانوں میں بھیڑیں نہ ہوں

اَور مویشی خانے میں مویشی نہ ہوں۔

18 پھر بھی مَیں یَاہوِہ میں مسرُور رہُوں گا،

میں اَپنے مُنجّی خُدا سے خُوش ہوں گا۔

19 یَاہوِہ قادر میری قُوّت ہے؛

وہ میرے پاؤں کو ہِرنی کے پاؤں جَیسے بناتا ہے،

وہ مُجھے اُونچی بُلندیوں پر چڑھنے کے قابل بناتا ہے۔

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، تاردار سازوں پر۔

Veja também

Habacuque
Ver todos os capítulos de Habacuque