اَپنے دِل کو چاک کرو
12 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، اَب بھی،
اَپنے پُورے دِل سے،
روزہ رکھ کر روتے اَور ماتم کرتے ہُوئے میری طرف لَوٹ آؤ۔
13 اَپنے کپڑوں کو نہیں
بَلکہ اَپنے دِل کو چاک کرو۔
یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف لَوٹو،
کیونکہ وہ نہایت کریم اَور رحیم ہے،
قہر کرنے میں دھیما اَور شفقت میں غنی ہے،
اَور وہ عذاب نازل کرنے سے باز رہتاہے۔