Pular para o conteúdo
Publicidade

یُوحنّا 1

45 فِلِپُّسؔ، نتن ایل سے مِلا اَور اُسے بتایا کہ، "جِس شخص کا ذِکر حضرت مَوشہ نے توریت شریف میں اَور نبیوں نے اَپنی صحیفوں میں کیا ہے، وہ ہمیں مِل گیا ہے۔ وہ یُوسیفؔ کا بیٹا یِسوعؔ ناصری ہیں۔"

46 نتن ایل نے پُوچھا، "کیا ناصرتؔ سے بھی کویٔی اَچھّی چیز نکل سکتی ہے؟"

فِلِپُّسؔ نے کہا، "چل کر خُود ہی دیکھ لو۔"

47 جَب یِسوعؔ نے نتن ایل کو پاس آتے دیکھا تو اُس کے بارے میں فرمایا، "یہ ہے حقیقی اِسرائیلی، جِس کے دِل میں کھوٹ نہیں۔"

48 نتن ایل نے یِسوعؔ سے پُوچھا، "آپ مُجھے کیسے جانتے ہیں؟"

یِسوعؔ نے اُسے جَواب دیا، "فِلِپُّسؔ کے بُلانے سے پہلے مَیں نے تُجھے دیکھ لیا تھا جَب تو اَنجیر کے درخت کے نیچے تھا۔"

49 نتن ایل نے کہا، "ربّی، آپ خُدا کے بیٹے ہیں؛ آپ اِسرائیلؔ کے بادشاہ ہیں۔"

50 یِسوعؔ نے فرمایا، "کیا تُم یہ سُن کر ایمان1‏:50 یا کیا آپ کو یقین ہے؟‏ لایٔے ہو کہ مَیں نے تُم سے یہ کہا کہ مَیں نے تُمہیں اَنجیر کے درخت کے نیچے دیکھا تھا۔ تُم اِس سے بھی بڑی بڑی باتیں دیکھوگے۔" 51 یِسوعؔ نے یہ بھی فرمایا، "میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں تُم آسمان کو کھُلا ہُوا، اَور خُدا کے فرشتوں کو اِبن آدمؔ کے لیٔے اُوپر چڑھتے اَور نیچے اُترتے1‏:51 پیدا 28‏:12 دیکھوگے۔"

Veja também