21 مرتھاؔ نے یِسوعؔ سے کہا، "اَے خُداوؔند! اگر آپ یہاں ہوتے تو میرا بھایٔی نہ مرتا۔ 22 لیکن مَیں جانتی ہُوں کہ ابھی آپ جو کُچھ خُدا سے مانگوگے وہ آپ کو دے گا۔"
23 یِسوعؔ نے اُس سے فرمایا، "تیرا بھایٔی پھر سے جی اُٹھے گا۔"
24 مرتھاؔ نے جَواب دیا، "میں جانتی ہُوں کہ وہ آخِری دِن قیامت کے وقت جی اُٹھے گا۔"
25 یِسوعؔ نے اُس سے فرمایا، "قیامت اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ جو کویٔی مُجھ پر ایمان رکھتا ہے وہ مَرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا 26 اَورجو کویٔی زندہ ہے اَور مُجھ پر ایمان لاتا ہے کبھی نہ مَرے گا۔ کیا تُو اِس پر ایمان رکھتی ہے؟"
27 مرتھاؔ نے جَواب دیا، "ہاں، خُداوؔند،" میرا ایمان ہے، آپ تو خُدا کے بیٹے المسیح ہیں جو دُنیا میں آنے والے تھے۔