Pular para o conteúdo
Publicidade

João 12

حُضُور یِسوعؔ کا شاہانہ اِستِقبال

12 اگلے دِن عوام جو عید کے لیٔے آئے ہویٔے تھے، یہ سُن کر کہ یِسوعؔ بھی یروشلیمؔ آ رہے ہیں، 13 کھجوُر کی ڈالیاں لے کر آپ کے اِستِقبال کو نکلے اَور نعرے لگانے لگے،

"ہوشعنا!"12‏:13 ہوشعنا عِبرانی جُملہ جِس کے معنی "محفوظ کریں!" جو کہ تعریف کے لیٔے ایک آواز بَن گیا‏۔‏

"مُبارک ہیں وہ جو خُداوؔند کے نام سے آتے ہیں!"12‏:13 زبُور 118‏:25‏،26

"اِسرائیلؔ کا بادشاہ مُبارک ہے!"

14 یِسوعؔ ایک کمسِن گدھے کو لے کر اُس پر سوارہوگئے، جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:

15 "اَے صِیّونؔ کی بیٹی، تُو مت ڈر؛

دیکھ، تیرا بادشاہ آ رہاہے،

وہ گدھے کے بچّے پر بیٹھا ہُواہے۔"12‏:15 زکر 9‏:9

16 شروع میں تو یِسوعؔ کے شاگرد کُچھ نہ سمجھے کہ یہ کیا ہو رہاہے۔ لیکن بعد میں جَب یِسوعؔ اَپنے جلال کو پہُنچے تو اُنہیں یاد آیا کہ یہ سَب باتیں آپ کے بارے میں لکھی ہویٔی تھیں اَور یہ کہ لوگوں کا یہ سلُوک بھی اُن ہی باتوں کے مُطابق تھا۔

17 جَب یِسوعؔ نے آواز دے کر لعزؔر کو قبر سے باہر بُلایا اَور اُسے مُردوں میں سے زندہ کیا تو یہ لوگ بھی آپ کے ساتھ تھے اَور اُنہُوں نے یہ خبر ہر طرف پھیلا دی تھی۔ 18 بہت سے اَور لوگ، بھی یہ سُن کر کہ یِسوعؔ نے ایک بہت بڑا معجزہ دِکھایا ہے، آپ کے اِستِقبال کو نکلے۔ 19 فرِیسی یہ دیکھ کر ایک دُوسرے سے کہنے لگے، "ذرا سوچو تو آخِر ہمیں کیا حاصل ہُوا۔ دیکھو ساری دُنیا اُس کے پیچھے کیسے چل رہی ہے!"

Veja também