12 اِس کے بعد پِیلاطُسؔ نے یِسوعؔ کو چھوڑدینے کی کوشش کی، لیکن یہُودی رہنما چِلّا چِلّاکر کہنے لگے، "اگر آپ نے اِس شخص کو رہا کر دیا تو آپ شَہنشاہ قَیصؔر کے خیرخواہ نہیں۔ اگر کویٔی بھی اَپنے بادشاہ ہونے کا اعلان کرتا ہے تو وہ شَہنشاہ قَیصؔر کا مُخالف سمجھا جاتا ہے۔"
13 جَب پِیلاطُسؔ نے یہ سُنا تو اُس نے یِسوعؔ کو باہر بُلایا اَور اَپنے تختِ عدالت پر بیٹھ گیا جو ایک سنگی چبُوترے پر قائِم تھا جسے عِبرانی زبان میں گَبّتھا کہتے ہیں۔ 14 یہ عیدِفسح کی تیّاری کا دِن تھا؛ اَور تقریباً دوپہر کا وقت تھی۔
پِیلاطُسؔ نے یہُودیوں سے کہا، "یہ رہا تمہارا بادشاہ۔"
15 لیکن وہ چِلّائے، "اِسے یہاں سے لے جاؤ! لے جاؤ! اَور اِسے مصلُوب کرو!"
پِیلاطُسؔ نے کہا، "کیا میں اِسے جو تمہارا بادشاہ ہے مصلُوب کر دُوں؟"
اہم کاہِنوں نے کہا، "قَیصؔر کے سِوا ہمارا کویٔی بادشاہ نہیں۔"
16 اِس پر پِیلاطُسؔ نے یِسوعؔ کو اُن کے حوالہ کر دیا تاکہ حُضُور کو مصلُوب کیا جائے۔
حُضُور یِسوعؔ کو صلیب پر چڑھایا جانا
چنانچہ سپاہی اُنہیں اَپنے قبضہ میں لے کر وہاں سے چلے گیٔے۔