Publicidade

João 2

بیت المُقدّس کے آنگن کا صَاف کیاجانا

13 جَب یہُودیوں کی عیدِفسح2‏:13 عیدِفسح یہُودیوں کی سَب سے بڑی عید، اِس پر برّہ ذبح کیا جاتا تھا یہ عید یہُودی لوگ مُلک مِصر کی غُلامی سے آزادی کی خُوشی میں منایا کرتے ہیں۔‏ نزدیک آئی تو یِسوعؔ یروشلیمؔ روانہ ہویٔے۔ 14 آپ نے وہاں بیت المُقدّس کے صحنوں میں لوگوں کو بَیل، بھیڑ اَور کبُوتر فروشوں کو اَور پیسے تبدیل کرنے والے صرّافوں کو بھی تختوں پر بیٹھے ہویٔے پایا۔ 15 اِس لیٔے یِسوعؔ نے رسّیوں کا کوڑا بنا کر اُن سَب کو بھیڑوں اَور بَیلوں سمیت، پیسے تبدیل کرنے والے صرّافوں کے سِکّے بِکھیر دیئے اَور اُن کے تختے اُلٹ کر اُنہیں بیت المُقدّس سے باہر نکال دیا۔ 16 اَور کبُوتر فروشوں سے فرمایا، "اِنہیں یہاں سے لے جاؤ، میرے باپ کے گھر کو تِجارت کا گھر مت بناؤ۔" 17 حُضُور کے شاگردوں کو یاد آیا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: "تیرے گھر کی غیرت مُجھے کھائے جاتی ہے۔"2‏:17 زبُور 69‏:9

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-