Pular para o conteúdo
Publicidade

یُوحنّا 20

14 یہ کہتے ہی، وہ پیچھے مُڑیں اَور وہاں یِسوعؔ کو کھڑا دیکھا، لیکن پہچان نہ سکیں کہ وہ یِسوعؔ ہیں۔

15 یِسوعؔ نے فرمایا، "اَے خاتُون، تُم کیوں رو رہی ہو؟ تُم کسے ڈھونڈتی ہے؟"

مریمؔ نے سمجھا شاید وہ باغبان ہے، اِس لیٔے کہا، "جَناب، اگر آپ نے اِنہیں یہاں سے اُٹھایا ہے، تو مُجھے بتائیں کہ اُنہیں کہاں رکھا ہے، تاکہ میں اُنہیں لے جاؤں۔"

16 یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، "مریمؔ۔"

وہ اُن کی طرف مُڑیں اَور عِبرانی زبان میں بولیں، "ربُّونی!" (جِس کا مطلب میرے "اُستاد")۔

Veja também