Pular para o conteúdo
Publicidade

یُوحنّا 20

خُداوؔند یِسوعؔ کا شاگردوں پر ظاہر ہونا

19 ہفتہ کے پہلے دِن شام کے وقت، جَب شاگرد ایک جگہ جمع تھے، اَور یہُودی رہنماؤں کے خوف سے دروازے بند کیٔے بیٹھے تھے، یِسوعؔ اَچانک اُن کے درمیان آ کھڑے ہویٔے اَور فرمایا، "تُم پر سلامتی ہو!" 20 یہ کہہ کر آپ نے اَپنے ہاتھ اَور اَپنی پسلی اُنہیں دِکھائی۔ شاگرد خُداوؔند کو دیکھ کر خُوشی سے بھر گیٔے۔

21 یِسوعؔ نے پھر سے فرمایا، "تُم پر سلامتی ہو! جَیسے باپ نے مُجھے بھیجا ہے وَیسے ہی، میں تُمہیں بھیج رہا ہُوں۔" 22 یہ کہہ کر آپ نے اُن پر پھُونکا اَور فرمایا، "پاک رُوح پاؤ۔ 23 اگر تُم کسی کے گُناہ مُعاف کرتے ہو، تو اُس کے گُناہ مُعاف کیٔے جاتے ہیں؛ اگر مُعاف نہیں کرتے، تو مُعاف نہیں کیٔے جاتے۔"

Veja também