Pular para o conteúdo
Publicidade

João 20

خُداوؔند یِسوعؔ کا توماؔ پر ظاہر ہونا

24 جَب یِسوعؔ اَپنے شاگردوں پر ظاہر ہُوئے، تو توماؔ20‏:24 توماؔ توماؔ (ارامی) اَور دِیدِیمُس (یُونانی) دونوں کے معنی جُڑواں ہے۔‏ (جسے دِیدِیمُس بھی کہتے ہیں) اَورجو اُن بَارہ میں سے ایک تھا، وہاں مَوجُود نہ تھا۔ 25 چنانچہ باقی شاگردوں نے توماؔ کو بتایا، "ہم نے خُداوؔند کو دیکھاہے!"

مگر توماؔ نے اُن سے کہا، "جَب تک میں کیلوں کے سوراخ کے نِشان اُن کے ہاتھوں میں دیکھ کر اَپنی اُنگلی اُن میں نہ ڈال لُوں، اَور اَپنے ہاتھ سے اُن کی پسلی نہ چھولوں، تَب تک یقین نہ کروں گا۔"

26 ایک ہفتہ بعد یِسوعؔ کے شاگرد ایک بار پھر اُسی جگہ مَوجُود تھے، اَور توماؔ بھی اُن کے ساتھ تھا۔ اگرچہ دروازے بند تھے، یِسوعؔ آکر اُن کے درمیان آ کھڑے ہویٔے، اَور اُن سے فرمایا، "تُم پر سلامتی ہو!" 27 پھر آپ نے توماؔ سے فرمایا، "اَپنی اُنگلی لا؛ اَور میرے ہاتھوں کو دیکھ اَور اَپنا ہاتھ بڑھا اَور میری پسلی کو چھُو، شک مت کر بَلکہ ایمان رکھ۔"

28 توماؔ نے آپ سے کہا، "اَے میرے خُداوؔند اَور اَے میرے خُدا!"

29 یِسوعؔ نے توماؔ سے فرمایا، "تُم مُجھے دیکھ کر مُجھ پر ایمان لایٔے، مُبارک وہ ہیں جنہوں نے مُجھے دیکھا بھی نہیں پھر بھی ایمان لایٔے۔"

Veja também